منگلور : شیرڈی گھاٹ اہم شاہراہ 75کادوسرے مرحلہ کا تعمیراتی کام شروع (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

افسران کا ماننا ہے کہ جب اہم شاہراہ مکمل طور پر ٹرافک کے لیے بند کردی جائے گی اس کے بعد اس کام کا باقاعدہ آغاز اڈا ہولے نامی جگہ سے کیا جائے گا ۔ دوسرے مرحلہ میں اہم شاہراہ 8.5میٹر کی توسیع کی جائے گی ۔ ملک کے اہم شاہراہ اتھاریٹی کے مطابق یہ کام آئندہ سال جون کے مہینے تک پاےۂ تکمیل کو پہنچنے کی امید ہے جبکہ اس سے قبل پہلے مرحلہ کا کام اوشین تعمیراتی کمپنی کے سپرد کیا گیا تھا جس نے دوسال میں یہ کام پورا کیا تھا۔ اس دوران ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جنوبی کنیرا کے ضلع انچارج وزیر بی رمناتھ رائے نے تعمیراتی کام کے دوران چھوٹی سواریوں کے لیے ایک جانب کا راستہ کھولے جانے کے لیے دباؤ بنایا تھا لیکن افسران کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے تعمیراتی کام میں خلل واقع ہوگااور سڑک حادثات میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔ 


کتیل میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات کے پیچھے چھپے ملزمین کی تلاش ہنوز جاری 

ملزمین کی گرفتار پولیس کو ایک بڑا چیلنج 

منگلور 06؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) کتیل میں پیش آئی ڈکیتی واردات ابھی بھی پولیس کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ، لیکن باجود بڑی کوششوں کے ملزمین کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگ سکاہے۔ یاد رہے کہ منگل کی رات درگا پرمیشوری مندر کے ایک ٹرسٹی کے گھر چند لٹیرے گھس گئے اور تیز دھار ہتھیار اور بندوق کی نوک پر گھر میں موجود نقدی اور لاکھوں کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی تھیں لیکن واردات کے منظر عام پر آنے کے دو دن بعد اب تک لٹیروں کا سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ تحقیقات کے لیے انجام دی گئی پولیس ٹیم سے معلومات حاصل کی گئیں ہیں اور چند شبہات پر مختلف زاویوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس ڈکیتی کی واردات میں مقامی لوگوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے اس لیے وہ تُلو اور ہندی میں بات چیت کررہے تھے۔ گھر سے چوری شدہ ایک موبائل فون قریب کے ایک ٹیلے سے برآمد ہوا ہے جس سے پولیس کو شبہ ہے کہ لٹیرے واردات انجام دینے کے بعد اسی راستہ سے فرار ہوئے ہیں۔ چند ہی منٹوں میں ڈکیتی کی کامیاب واردات انجام دے کر فرار ہونے سے یہ بات یقینی ہے کہ وہ اس علاقے کے سڑکوں او رگلیوں سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں۔ وینور علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گولڈ رنگ کی ٹا ٹا سومو پر اتوار کی رات دس افراد مہالنگیشورا مندر کے ارد گرد چکر لگارہے تھے ، جب ایک دکان مالک نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے اسے دھمکیاں دیں ، بتایاجارہا ہے کہ انہوں نے قریب میں واقع ایک گھر کے دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد اس پر لات مارتے ہوئے وہاں سے نراوی روڈ سے واپس چلے گئے۔ اس دوران دکان مالک نے وینور پولیس کو اس کی اطلاع بھی دی تھی لیکن پولیس کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے ان کا پتہ نہیں چل پایا ۔یہ بھی خبر ہے کہ اس ٹاٹا سومو کا پلیٹ نمبر لوگوں نے محفوظ کرلیا ہے لیکن اس کی پوری تفصیلات پولیس تھانہ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ملنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ پولیس اس معاملہ کی ہر زاوئے سے تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...