لڑکیوں کے لوٹنے کے بعد اب مسلم تنظیموں نے مسلم نوجوان کو نشانہ بنانے پر اس کی مذمت کرتے ہوئے پولس کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حقیقت کو عوام کے سامنے لانے کی اپیل کی ہے۔
منگلور:بائیک سوار بائیکمپاڈی پل سے ندی میں گرکر ہلک
منگلور06فروری (فکروخبرنیوز ) بائیکمپاڈی ریلوے پل سے ندی میں گر کر ایک بائیک سوار کے ہلاک ہونے کی واردا ت پیش آئی ہے ۔اس کی شناخت نوین رائے27کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ نوین اپنی ملازمت کے بعد رات میں واپس اپنے گھر لوٹ رہاتھا اور بتایاجارہاہے کہ پل پر کچھ کام چل رہا تھا جس کے بنا پر راستے میں کچھ اونچی چیز چھوڑ کر چلے گئے تھے، میسکام نے یہاں بجلی کا بندوبست بھی نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے تیز رفتار بائیک سے نوین اچھل کر ندی میں گرگیا تھا۔تحقیقات جاری ہیں۔
منگلور :تین گانجہ فروش کثیر مقدار گانجہ کے ساتھ گرفتار
منگلور 06فروری (فکروخبرنیوز )یہاں بجال نامی علاقے میں واقع ایک گھر میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کثیرمقدار میں گانجہ اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے تین گانجہ فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدگان کی شناخت ، وینکٹیش جلی گڈے، اویناش پڈیل، اور نوفل جلی گڈے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، مصدقہ اطلاع پر پولس نے یہ چھاپہ ماراتھا، پولس نے پچاس گرام کے دس پاکیٹ، دوسو گرام کے ایک پاکٹ اور پانچ گرام کے بیس پاکیٹ ، جملہ آٹھ سو گرام گانجہ ضبط کیا ہے۔ جس کی جملہ مالیت50000بتائی گئی ہے ۔ پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
موڈبدری :ہاسٹل سے ایک طالبِ علم لاپتہ
موڈبدری 06فروری (فکروخبرنیوز ) شہر کے ایک ہاسٹل میں مقیم شیموگہ ضلع سے تعلق رکھنے والا شیخ یٰسین (22) نامی طالبِ علم لاپتہ ہونے کی شکایت موڈبدری پولس تھانے میں درج کی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ یہاں کے مشہور کالج الواس میں بی ایس سی کا طالبِ علم ہے۔یٰسین ماستی کٹے کے بائیس ہاسٹل میں رہا کرتا ہے ، مگر یکم فروری کو کالج کے لئے نکلا مگر واپس نہیں لوٹا، یہ شیموگہ ضلع کے ایڈنا ہلی ساگر کامقیم ہے ، وارڈن دیانندا رائے کی جانب سے پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی ہے ۔
Share this post
