144عازمین حج پر مشتمل دوسرا قافلہ منگلور ایرپورٹ سے آج ہوا روانہ

 

منگلورو 22؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) منگلورو ایرپورٹ سے 144عازمین پر مشتمل دوسرا قافلہ آج صبح مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ اس سے قبل سنیچر کے روز144عازمین پر مشتمل ایک قافلہ مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکا ہے ۔ کل بروز پیر کو دوپہر آخری قافلہ روانہ ہوگا۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں وزیر حج ریاست کرناٹک بی زیڈ ضمیر احمد خان ، وزیر شہری ترقیاتی یوٹی قادر اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ حج بھون کے تعمیراتی کام کے لیے حکومت کی جانب سے دس کروڑ روپئے مختص کیے جاچکے ہیں اور جلد ہی اس کا بھی شروع ہونے والا ہے ، اس سے قبل ایرپورٹ کے قریب اس کے لیے ایک اراضی کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے اس سلسلہ میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھی گئی ۔ اس کے بعد اڈیار کے علاقہ میں ایک اراضی کی نشاندہی کی گئی جس کی تفصیلات فراہم کراتے بی زیڈ ضمیر احمد خان نے بتایا کہ مسجد سے متصل اور مسلم اکثریتی علاقہ میں اس اراضی کے ہونے کی وجہ سے یہ حج بھون کے لیے کافی موزوں ہے، حج کے موسم کے علاوہ بھی لوگ شادی خانہ کے طور پر اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

Share this post

Loading...