منگلور سے دبئی جانے والی ائیر انڈیا تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار

manglore, mangalore to dubai, dubai, air india  flight,


منگلورو 26 جنوری 2022(فکروخبرنیوز) منگلورو سے دبئی IX383 فلائٹ بدھ 26 جنوری کو یہاں کے ہوائی اڈے سے صبح 6 بجے روانہ ہونا تھا، تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

پرواز کو اب شام 6.15 پر ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کے ذرائع کے مطابق مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹہرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے قریب رہنے والے مسافروں کو اپنے اپنے گھروں میں جانے اور بعد میں واپس آنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام ایئر انڈیا نے کیا ہے۔

جن لوگوں نے ہوائی اڈے پر RT-PCR ٹیسٹ مکمل کیا ہے ان سے ٹیسٹ کے لیے دوبارہ ادائیگی کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا اگر ان کی رپورٹ کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔

رپورٹ : ڈائجی ورلڈ

Share this post

Loading...