بھٹکل 20؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز) منگلورو سے بھٹکل آنے والی ایک ایمولنس کا راستہ روکنے والے کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف دفعہ دفعہ 279 اور انڈین موٹر وہیکل (آئی ایم وی) ایکٹ کی 184 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بدھ 19 جنوری کو جب ایک مریض کو منگلورو سے بھٹکل منتقل کیا جا رہا تھا تو ایک کار (KA19, 6843) نے ایمبولینس کو ملکی سے اُڈپی کے درمیان تقریباً چالیس کلو میٹر تک راستہ ہی نہیں دیا۔
بعد ازاں ملزم نے منی پال سے منگلورو آتے ہوئے دوسری ایمبولینس کے ساتھ بھی یہی کیا۔
کار ڈرائیور کی اس حرکت کو ایمبولنس عملہ نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا ہے اور وہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
