ملحوظ رہے کہ بھاگیہ جوتی انڈیسٹریس اینڈ ایمیریلڈ ڈیکور نامی اس فیکٹر کے قریب ودیا نرسی ، ودیا ہائیر پرائیمری اسکول اور اندرا گاندھی میموریل اسکول یعنی تین تعلیمی ادارے واقع ہیں، جملہ 517طلبہ کو عمار ت سے خالی کرلیا گیا تھا، آگ حادثے کی وجہ شارٹ سرکیوٹ بتائی جارہی ہے ، بتایاجارہاہے کہ فیکٹری کا مالک لکشمن دیواڈگا بس تین مہینے پہلے ہی اس فیکٹری کا آغاز کیا تھا، فیکٹری سے قریب واقع کچھ درختوں اور دیگر عمارتوں کی دیوار اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے ، فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا، کاوور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
کارکلا: منگنی کے ایک ہی مہینے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی
کارکلا :یکم فروری (فکروخبرنیوز )منگنی رسم کے ایک مہینے کے اندر ہی ایک جواں سال لڑکی کی جانب سے انتہائی قدم اُٹھانے کی واردات پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ پھانسی لے کر خودکشی کرلئے جانے کی یہ واردات نداوے نامی دیہات میں پیش آئی ہے ، مہلوک لڑکی شناخت سچترا ہیگڈے (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ گھر والوں نے بتایا ہے کہ منگنی کی رسم اس کے مرضی سے ہوئی تھی اور اچانک اس کے اس اقدام سے حیران ہیں، منی پال اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو لے جایا گیا ہے، معاملہ درج ہے ۔
Share this post
