نئی دہلی 8 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سنترہ فروش ہاریکل ہاجبا نے اپنی ہاتھ کی گاڑی کمائی میں بچت کرکے اپنے علاقہ کے بچوں کے لیے اسکول کی تعمیر کرنے پر آج انہیں نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کے ہاتھوں پدم شری کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ہاریکل ہاجبا سنترہ فروش ہے۔ تعلیمی قابلیت کچھ بھی نہیں لیکن اس کے باوجود تعلیم کے لیے اس کے دل میں موجزن جذبات کی وجہ سے وہ کارنامہ انجام دیا جو بڑی بڑی ڈگریاں حاصل کرنے والے انجام نہیں دیتے۔ اپنے علاقہ ہاریکل میں بچوں کی تعلیم کے لیے یہ ہمیشہ سوچ میں رہتا تھا اور کسی نہ کسی شکل میں اس کو جاری کرنے کی تلاش جاری تھی لیکن سرمایہ نہ ہونے سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ بالآخر اس نے خود اسکول تعمیر کا فیصلہ کیا اور اپنی گاڑی کمائی سے بچی رقم سے اسکول قائم کیا۔ ان کے اس کارنامہ کا تذکرہ نہ صرف منگلور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہے بلکہ اس کی گونچ دہلی کے راج بھون بھی سنی گئی۔
ہاریکل ہاجبا کے لیے پدم شری ایوارڈ کا اعلان 25 جنوری 2020 کو کیا گیا تھا، لیکن کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے تقریب منعقد نہیں کی گئی تھی۔
Share this post
