منگلورو : بیف لے جارہی ٹیمپو رکشہ پر حملہ کے الزام میں پانچ ملزمین گرفتار

منگلورو 22 جون 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ہائلینڈ اسپتال کے قریب اجازت نامہ کے ساتھ گوشت لے جارہی ٹیمو رکشہ کو روک پرڈرائیور کو زدوکوب کئے جانے اور 200 کلو گوشت پر کیروسین پھینک کر ضائع کئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ 21جون کو صبح سویرے پیش آیا تھا۔  گرفتار نوجوان کی شناخت سکیٹکل ہوسابیتٹو سے تعلق رکھنے والے کمیش کمار (19) کوچیگڈے راجو پوجری (19) اٹور سنتوش کمار (31) بالاچندرا (28) اور  رکھشیت (22 ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ کدرولی سے تعلق رکھنے والا راشد (57) 200 کلو بیف اپنے ٹیمپو رکشہ میں ذاکر کو پہنچانے کے لئے جارہا تھا کہ کنکناڈی کے قریب ایک کار اور دو پہیے پر سوار کچھ افراد نے ٹیمپو کا پیچھا کیا اور اسے فلنیر کے قریب بلاک کردیا۔ مبینہ طور پر اس گروہ نے ٹیمپو ڈرائیور راشد پر حملہ کیا اور ٹیمپو کو نقصان پہنچا۔  گروہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے ٹیمپو کے اندر گائے کے گوشت  پر مٹی کا تیل ڈال دیا تھا۔ جیسے ہی بھیڑ جمع ہوتے دیکھا تو وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس معاملہ کی مزید چھان بین کررہی ہے۔ 

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...