منگلور : بچپے میں موسلادھار برسات کا قہر

جبکہ زخمیوں کی شناخت وینا ، شیکھر، اشونی، اور آشا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کو یہاں کے وینلاک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے شیکھر اور نیلا نامی لوگوں کے گھر آس پاس میں واقع ہیں۔ آج صبح قریب 4:30بجے گھر کے پچھلے حصے کی دیوار اچانک گرجانے کی وجہ سے یہ بھیانک حادثہ پیش آیا ہے۔ شیکھر کے گھر میں دو اور نیلا کے گھر میں 9افراد سورہے تھے۔ نیلا کے گھر میں موجود چار افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ شیکھر نامی زخمی شخص حادثے کی وجہ سے پیروں سے معذور ہوگئے ہیں، جب کہ اس کے آس پاس موجود گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پیدا ہوجانے کی وجہ سے گھروں کو خالی کرلیا گیا ہے ۔ راحت رسانی کا عملہ اور سیاسی لیڈران سمیت رکن اسمبلی ابھئے چندرا موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاوضہ دئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کے ہلاکت کی وجہ سے اہلِ خاندان کی نوحہ خوانی ناقابلِ دید بتائی جارہی ہے ۔

bachpe2

Share this post

Loading...