منگورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کو کیا جائے گا اپ گریڈ : نریندر مودی 6 اگست کو رکھیں گے سنگِ بنیاد

منگلورو 03 اگست 2023: 6 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے۔

خبر کے مطابق منگلورو جنکشن اسٹیشن کو 19.32 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے بجٹ کے دوران مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا تھا کہ منگلورو جنکشن، منگلورو سنٹرل سبرامنیا اور بنٹوال ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...