منگلوروجنکشن ریلوے اسٹیشن پر ایک کروڑ روپئے نقدی اور 800 گرام سونا ضبط

mangalore, mangalore railway station,

منگلورو 24 جنوری 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر ریاست بھر میں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنوں پر بین ریاستی مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن پر چوکسی کے دوران پولیس نے ایک شخص سے 1 کروڑ روپے نقدی اور 40 لاکھ روپے مالیت کا 800 گرام سونا ضبط کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت مہیندر سنگھ راؤ (33) کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ وہ ممبئی کے پنویل سے دورانڈو ایکسپریس ٹرین کے ذریعے پہنچے تھے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے پولیس کو ملک بھرمیں ہائی الرٹ پر ہے۔ دہلی میں ہی 20,000 سے زیادہ پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...