منگلور 21 مارچ 2020 ( فکر وخبر/ذرائع) جنوبی کنیرا ضلع قاضی تھاق احمد مسلیار نے ہفتہ کے روز عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ہدایتوں کی تعمیل کریں۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خطے میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی صحت کو بہتر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں بے احتیاطی ملک کے حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بنے گی۔
شہر منگلور کی مشہور مسجد نور میں بعد عشاء اعلان کیا گیا کہ فجر کی نماز گھروں میں ہی ادا کرنے کا اہتمام کیا جائے جس کے بعد واٹس ایپ پر اس طرح کے پیغامات تیزی سے وائرل ہونے شروع ہوگئے۔
Share this post
