منگلورو 14؍اپریل2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو پورٹ سے 43 ناٹیکل میل دوری پر بڑے جہاز اور ماہی گیر کشتی کے درمیان پیش آئے تصادم کے نتیجہ میں لاپتہ افراد کی تلاشی ابھی جاری ہے۔ حادثہ میں تین افراد کی موت واقع ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے دوکی شناخت الیکزینڈر سیرنگ او مانک داس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے دونوں کا تعلق ویسٹ بنگال سے ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے بیان کے مطابق دو افراد کوبحفاظت نکالنے میں انہیں کامیابی مل ہے جن کی شناخت سنیل داس (34) ویسٹ بنگال اور ویلوموروکن(37) تمل ناڈو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کا علاج جاری ہے۔
خبر کے مطابق ابھی بھی نو افراد لاپتہ ہیں جن کو تلاش کیا جارہا ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے مطابق 3 آئی سی جی جہاز اور ایرکرافٹ سرچ آپریشن کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ کوزی کوڑے کے جعفر کی ملکیت والی رباح نامی کشتی اور ایک بڑے جہاز کے درمیان کل حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد رباح نامی ماہی گیری کشتی پر سوار چودہ افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔
Share this post
