بنٹوال پولیس کے بعد اب منگلوو پولیس نے دو کروڑ نوے لاکھ روپئے کا چوری شدہ مال مالکان کے حوالے کیا

منگلورو 25 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) چوری شدہ قیمتی سامان جو پولیس اہلکاروں نے مختلف تھانوں کی حدود میں برآمد کیا تھا، 25 نومبر، جمعرات کو سٹی پولیس کمشنریٹ کے زیراہتمام شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر 2.9 کروڑ روپے کی قیمتی اشیاء ان کے مالکان کے حوالے کی گئیں۔

لوٹے گئے قیمتی سامان میں زیورات، گاڑیاں، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجندر، سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار، ڈی سی پی ہری رام شنکر اور دیگر موجود تھے۔

واضح رہے کہ کل بنٹوال ٹاؤن پولیس نے پیر کے روز برآمد شدہ چوری کی اشیاء کو ان کے مالکان کے حوالے کر دیا۔

Share this post

Loading...