منگلورو22 اگست 2023: منگلورو پولیس نے آئی پی سی اور موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 298 ڈرائیونگ لائسنس (ڈی ایل) کو معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
پولیس کمشنر کلدیپ کمار آر جین نے کہا کہ 6 سے 20 اگست تک پولیس نے مختلف خلاف ورزیوں کے لیے لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ کے سواری اس طرح کے 128 کیسوں کے اندراج کے ساتھ مقدمات کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
ان خلاف ورزیوں میں بغیر ہلیمیٹ کے سواری کرنا ، تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا (71)، نشے میں ڈرائیونگ (20)، مال بردار گاڑی میں مسافروں کو لے جانا (42)، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال (4)، ریڈ سگنل جمپنگ (10)، ٹرپل سواری (7) اور بغیر سیلٹ بیلٹ چلانا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سٹی پولیس نے 27 جولائی سے 6 اگست کے درمیان 170 ڈی ایل کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔
Share this post
