میڈیا تحقیق کے بعد رپورٹ شائع کرے ،من مانی سے باز آجائے :منگلور پولس کمشنر چندر شیکھر(مزید ساحلی خبریں)

مگر میڈیا نے اس تحقیق کی رپورٹ کر حراست میں لئے جانے کی بات شائع کردی جس سے متعلقہ فرد وشواناتھ کے( جی ایس بی )سماج والے ناراض ہوکر پولس کمشنر کومیمورنڈم پیش کیا اور غلط رپورٹنگ کی شکایت کی، میمورنڈم کے پیش کئے جانے کے بعد کمشنر نے میڈیا کانفرنس میں تفصیلات سناتے ہوئے صحافیوں کوآڑے ہاتھ لیا اورذمہداریوں کا احساس دلایا۔انہوں نے یہاں سخت الفاظوں میں تنبیہ کی کہ غلط رپورٹنگ پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی 

ملزم زین العابدین کو اس کے شہر (بھٹکل )لایا گیا تھا؟

بھٹکل 10مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں فکروخبر کو ملی تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ ممبئی کے ہوائی اڈے سے بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار کرلئے جانے والے ملزم زین العابدین شیخ کو کل دوپہر بھٹکل لایا گیا تھا تاکہ تحقیقات کی جائے، ملزم زین العابدین پر اے ٹی ایس کے بیان کے مطابق ممبئی کے زاویری بازار اور دادر کے علاوہ حیدرآباد بم دھماکوں کا الزام ہے ۔ اے ٹی ایس ٹیم نے زین العابدین کو شہر کے پولس تھانے میں رکھا اور والدہ سے صرف پانچ منٹ ملاقات کی اجازت دی۔ مقامی پولس افسران کے ساتھ زین العابدین کے گھر بھی پہنچے جہاں انہوں نے ملزم کی ماں سے ملاقات کی اور ان کے بیٹے کو تحقیق کے لئے لائے جانے کی اطلاع دی ۔کل رات ہی زین العابدین کو کنداپور کے راستے ممبئی واپس لے جانے کی خبر ہے ۔ 


تین لاکھ کا تمباکو ضبط کرلیا گیا 

کاسرگوڈ 10مئی (فکروخبرنیوز ) منجیشور پولس نے تمباکو پروڈکٹ جو غیرقانونی طو پر کار پر لے جایاجارہا تھا اس کو ضبط کرلیا ہے ، اور ساتھ ہی دو افرا د کو غیرقانونی برآمدگی کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ان کی شناخت خلیل(30) اور ابوبکر(28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ لوگ یہ تمباکو اشیاء منگلور سے کاسرگوڈ کو منتقل کررہے تھے۔ یہ تمباکو اشیاء تین بڑے بڑے بیگ میں بھرے گئے تھے جن کی جملہ مالیت تین لاکھ بتائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کیرلا میں انتخابات کی آمد آمد ہے اس وجہ سے پولس غیرقانونی درآمدگی و برآمدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ 

Share this post

Loading...