منگلورو 13؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) منگلورو سمندر میں بڑے جہاز اور ماہی کشتی کے درمیان پیش آئے تصادم میں ماہی گیر کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ کئی ماہی گیر لاپتہ ہیں جن کو بازیاب کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ حادثہ 43 ناٹیکل دوری پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کیرلا کے کوزی کوڑے سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی رباح پر چودہ افراد سوار تھے جو اتوار کو ماہی گیری کے لیے نکلی تھی۔ آج صبح ایک بڑا جہاز اور اس ماہی گیر کشتی میں تصادم ہوگیا۔ جس کے بعد تین افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور بقیہ لاپتہ ہیں۔ انڈین کوسٹ گارڈ اور ایرکرافٹ کے افراد راحت رسانی کا کام کررہے ہیں۔
Share this post
