منگلور: ،مردہ وھیل مچھلی سومیشور بیچ پر پڑی نظر آئی (مزید ساحلی خبریں)


ماں اور بہن کے قاتل کو عمر قید کی سزا 

منگلور 21اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں کی ایڈیشنل ضلع سیشن کورٹ نے ماں اور بہن کے قاتل ملزم کو آج یہاں عمرقید کی سزا سنائی ہے ، اس مجرم کی شناخت واسو پجاری کی حیثیت سے ہے جو ایک ہوٹل میں کام کررہا تھا، اور اس نے دسمبر 2009میں اپنی ماں ریتی پجاری (61) اور بہن وملا کا قتل کردیا تھا ، مگر وجہ نہ معلوم تھی، بعد میں ملزم نے اس بات کو اقرار کیاتھا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اسی موقع پر اس نے یہ انتہائی قدم اُٹھایا تھا، معاملہ کی تحقیق اور تفتیش کے بعد عدالت میں سنوائی کے بعد آج ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ہزار جرمانے کے ساتھ عمرقید کی سزا سنائی گئی جب کہ عدالت نے مجرم کی میڈیکل چیک اپ کے لئے بنگلور کے نمھانس اسپتال میں بھی داخل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 


ناریل کے درخت سے گر کر مزدور ہلاک 

ہیبری 21اپریل (فکروخبرنیوز ) ناریل کے درخت پر چڑھے ایک مزدور کا پیر پھسل کر اونچائی سے گرنے کی وجہ سے مزدور کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، یہ حادثہ ہیبری کے کنیانا دیہات میں پیش آئی ہے، جو ہیبری پولس تھانے میں معاملہ درج ہوا ہے۔ پولس نے اس موقع پر کہا کہ سدانندا کلال (37) جو ناریل نکالنے کا ٹینڈر لیتا ہے ، یہ ٹینڈر لینے کے بعد ناریل کو درخت سے اُتارنے کی کوشش کررہا تھا، یہ باغ راما کرشنا اوکڈے کی ملکیت میں آتا ہے، مزدوری کے دوران ا سکا پیر پھسلا اور زمین پر آرہا، زمین پر گرتے ہی اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Share this post

Loading...