بھٹکل 13؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلوروسینٹرل اور لوکمانیا تلک ممبئی کے درمیان چلنے والی متسی گندھا ایکسپریس ٹرین نمبر 02620/02619 کو 15 جون سے شروع ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ ٹرین 15 جون کو منگلورو سینٹرل سے دوپہر بارہ بجکر چالیس منٹ پر روانہ ہوگی اور لوکمانیا تلک دوسرے روز صبح چھ بجکر پینتیس منٹ پر پہنچے گی۔
مذکورہ دونوں اسٹیشنوں کے درمیان روزانہ دوڑنے والی سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین لوکمانیا تلک سے 16 جون کو دوپہر تین بجکر بیس منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح دس بجکر دس منٹ پر منگلورو سینٹرل پہنچے گی۔
Share this post
