منگلورو ۔ ممبئی کے درمیان چلنے والی مستی گندھا ایکسپریس کو پچیس سال مکمل

mastyghandha train, mangalore, bhatkal, mumbai, kurla

بھٹکل یکم مئی2023 (فکروخبرنیوز) بھٹکل وآس پاس کے ساتھ ساتھ منگلورو اور اڈپی کے لوگ بھی ممبئی کا سفر طئے کرنے کے لیے مستی گندھا ایکسپریس کا انتخاب کرتے ہیں۔ منگلورو سے ممبئی جانے والی یہ ٹرین دوپہر کو منگلور سے نکلتی ہے ، شام پانچ بجے بھٹکل پہنچتی ہے اور صبح سویرے ممبئی پہنچ جاتی ہے۔ صبح سویرے ممبئی پہنچنے کی وجہ سے ممبئی میں کام سے جانے والے اس سے بڑا اٹھارہے ہیں اور یوں ٹرین کرناٹک کے ساحلی علاقوں کو ممبئی سے جوڑنے کے لیے ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔

ڈائجی ورلڈ کی خبر کے مطابق آج یکم مئی 2023 کو مستی گندھا ایکسپریس ٹرین کو 25 سال مکمل ہوگئے۔ سال 1998 میں اسی دن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔

 

Share this post

Loading...