منگلورو 19/ اگست 2020(فکروخبر /ادیا وانی) مولانا آزاد بھون پر پتھراؤ کے الزام میں چھ افراد کو پانڈیشور پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلورو میں فسادات کے دوسرے روز رات کے اوقات میں چند افراد نے مولانا آزاد بھون پر پتھراؤ کیا۔ یاد رہے کہ مولانا آزاد بھون عمارت میں ریاستی مائینوریٹی ویلفیر محکمہ کے دفتر واقع ہیں۔ پولیس نے ان چھ افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے۔
Share this post
