منگلورو 08/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹکا کے ساحلی علاقوں میں محکمہئ موسمیات کی جانب سے بارش کے امکانات کا اظہار کیے جانے کے بعد منگلور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ بعض علاقوں سے کڑک اور گرج کے ساتھ بارش اور بعضے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہونے کی بھی خبریں ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ صبح ہی سے آسمان ابرآلود رہا اور دوپہر کے وقت زوردار بارش ہوئی۔ منگلورو میں بیری، کنی گولی، ڈیری بیل، کونچاڈی وغیرہ میں بار شہوئی۔ سبرامنیا میں کڑک اور گرج کے ساتھ زور دار بارش ہوئی۔ پنجلا کٹے موڈبدری میں تیز بارش اور بیلتنگڈی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ ایڈی اور کیٹلور کے علاقوں میں قریب آدھے سے ایک گھنٹے تک موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ اڈپی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش کے امکانات کا اظہار کیا جارہا ہے لیکن بھٹکل میں تیز دھوپ کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہورہا ہے۔
Share this post
