منگلورو 24؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے نہرو میدان میں اتوار کے روز 25نومبر کو منعقد ہورہے ایودھیا جنا گراہا کنونشن کے لیے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے ہیں۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر سسی کانت سنتھل نے کل شام چھ بجے سے دیر رات گئے تک شراب پر پابندی عائد کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کنونشن میں تقریباً پچاس ہزار کے قریب لوگوں کے جمع ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں جس کے پیشِ نظر سیکوریٹی کے بھاری انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے بیان کے مطابق کل بروز اتوار شام بجے سے شراب کی فروختگی پر پابندی رہیگی اور اس کی تمام دکانیں بھی بند رہیں گی۔ پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس کنونشن کے انعقاد کی اجازت مشروط شرائط پر دی گئی ہے اور پولیس حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔
Share this post
