منگلور میں پولیس کے ہاتھوں مسلم نوجوان کی پٹائی: پی ایف آئی نے پولس پر غنڈہ گردی کا لگایا الزام

ملحوظ رہے کہ قریشی نامی ایک نوجوان کو پولیس کی جانب سے تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا ۔ اہلِ خانہ اور دیگر لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے اس پر تشدد کرتے ہوئے بری طرح زدوکوب کیا ہے جس کے بعد اسے منگلور کے وینلاک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیاہے۔ اس واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد مشتعل ہجوم نے منگلور سٹی پولیس کمشنر چندراشیکھر کے دفتر کے باہرشدید احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی بھی کی ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی بار بار کوشش کی گئی لیکن احتجاجیوں نے کمشنر کے دفتر پرپتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کل بنگلور میں بھی پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کارکنان نے اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا تھا ۔

Share this post

Loading...