منگلورو21 اگست 2021 فکروخبرنیوز/ذرائع) آج صبح شہر کے مہاکالی پڈپو میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں دو خواتین ٹریک کو عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
اطلاعات کے مطابق ریلوے ٹریک پار کرنے کے دوران اچانک ٹرین آگئی اور خواتین اس کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگئیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ خواتین بیڑھی باندھنے کا کام کرتی ہے اور آج صبح اسے جمع کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر سے گذر رہی تھیں ۔ ریلوے پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
Share this post
