منگلورو 02/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) منگلورو میں پرتشدد مظاہرے کے بعد سوشیل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔پولیس افسران کی ایک ٹیم 19دسمبر کو ہوئے مظاہرے کے معاملہ پر تحقیقات کررہی ہے اوربیرونی ممالک میں مقیم تقریباً 50نوجوانوں کی شاندہی کی ہے جنہوں نے متنازعہ پوسٹ کیے ہیں۔ پولیس نے ا ن کی شناخت آئی پی ایڈیس کے ذریعہ کی ہے اور ان پر امن وامان میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے معاملات درج کیے ہیں۔ پولیس فائرنگ میں ہوئی اموات پر متنازعہ پوسٹ کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے پیر کے روز گرفتار کرلیا ہے۔
خبروں کے مطابق بیرونی ممالک سے متنازعہ پوسٹ کرنے والے افراد کے پاسپورٹ ضبط کرنے کے سلسلہ میں غوروخوض کیا جارہا ہے۔ پولیس کی جانب سے ہندوستانی عدالت سے درخواست کرسکتی ہے کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کے لیے بیرونی عدالتوں سے رابطہ قائم کریں اور انہیں ہندوستان واپس لانے کے سلسلہ میں پیش رفت کی جاسکے۔ اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے لیکن اس کے اندیشوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Share this post
