یہ پروگرام اصل میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے منگلور میں مقیم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے منعقد کیا جارہا ہے تاہم اس میں دیگر طلباء بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ بی ایم جے منگلور کے صدر اور جنرل سکریٹری ایس ایم ارشاد اور دامدا امتیاز نے منگلور میں مقیم بھٹکلی طلباء سے اس خصوصی پروگرام میں شرکت کی گذارش کی ہے۔
ْخودکشی کے دو مختلف واردات میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت
منگلور 17؍ اگست (فکروخبرنیوز) شہرمیں پیش آئے خود کشی کے دو مختلف وارداتوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبرموصو ل ہوئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق ایک پھول فروش شخص نے پنچاڈی تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ مہلوک شخص کی شناخت جئے راج کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو کار اسٹریٹ میں واقع ایک پھول کی دکان چلایا کرتاتھا۔ خودکشی کی وجوہات کی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ منگلور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ خودکشی کی دوسری واردات شہرکے ایک نجی اسپتال کے احاطے میں پیش آئی جہاں ایک مریضہ نے اپنے مرض سے پریشان ہوکر پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔خاتون کی شناخت کلسمّا (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو 04؍ اگست کو یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہوئی تھی اورآج صبح اسپتال کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پانڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
