گزشتہ روز شرت کا جنازہ لے جارہے جلوس پر پتھراؤکرتے ہوئے رکاوٹ پیدا کرنے والے معاملہ میں پولسکو ملی ویڈیو کی مدد سے 13افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ، ان میں کچھ بی جے پی کارکن شامل ہیں اور کچھ کا تعلق ہندو تنظیموں سے ہے ،پولس کے مطابق بی جے پی اقلیتی طبقہ کے ستیاجیت ،بی جے پی یوامورچا کے صدر ہریش پنجا، بنجرنگ دل کو آرڈینیٹر شرن پمپویل ،مرلی کرشنا اور دیگرکئی افراد ملزمین کی فہرست میں ہیں ،ان میں سے کچھ لوگوں کے مکان پر پولس نے چھاپہ مار کاروائی کی لیکن کوئی پولس کے ہاتھ نہیں لگا ان کی تلاش جاری ہے ہندو لیڈران کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307کے تحت معاملہ درج کئے جانے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن کی تصدیق پولس کی جانب سے ابھی تک نہیں ہوئی ہے، ضلع سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار ریڈی کا کہنا ہے کہ امتناعی احکامات کی خلاف وزری کرنے والے افراد کے خلاف بھی معاملہ درج کر لیا گیا ہے ،اور انہیں حراست میں لینے کے لئے پولس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
Share this post
