منگلورو میں ایک مسجد کے قریب امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش ، تین افراد گرفتار

منگلورو15 نومبر 2021 (فکروخبرنیوز/وارتا بھارتی سے ترجمہ) اتوار کی رات پیش آنے والے ایک مبینہ واقعہ میں تین نوجوانوں نے کرناڈو کے سبباگولی میں واقع تاج العلماء جمعہ مسجد کے باہر چیخ و پکار کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر مسجد کے کمیٹی ممبران نے کوناجے پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات کرناڈو کے آس پاس کے تین نوجوانوں نے نعرے لگائے اور مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ مسجد کمیٹی کے سکریٹری لطیف نے بتایا کہ اس سلسلے میں کوناجے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی اور پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت کم اس ہم آہنگی کے ماحول کو برداشت نہیں کر سکے جس میں اس خطے کے ہندو اور مسلمان اب تک رہ رہے ہیں، اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین افراد نے کوناجے میں ایک مسجد کے قریب ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ۔مقامی لوگوں نے انہیں روکا اور پکڑنے کی کوشش کی۔ ان میں سے تین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان کے پس منظر کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ایف آئی آر درج ہونا باقی ہے۔

Share this post

Loading...