منگلورو 16؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) منگلورو ٹرافک پولیس کی جانب سے کے پی ٹی ، ننتھور اور جیوتی سرکل پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایل ای ڈی اسکرین نصب کیے گئے ہیں۔ اسکرین پر ڈرائیوروں کے لیے حفاظتی تعلق سے مختلف پیغامات لکھے ہیں۔ اسی کے ساتھ اس کے اطراف کے مشہور سیاحتی مقام کا ذکر اور وہاں جانے کا راستہ اور اس کی مسافت وغیرہ بھی درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ منگلورو میں ہوا کی رفتار اور موسم کی تفصیلات بھی اس پر نظر آئیں گی۔ ان بورڈوں کا فائدہ یہ بتایاجارہا ہے کہ ایک ہی بورڈ پر وقفہ وقفہ سے مختلف پیغامات نظر آئیں گی اور اس کا سب سے بڑا فائدہ سیاحوں کو ملے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی پی منجوناتھ شیٹی نے بتایا کہ ہم نے صرف اب تک تین ایل ای ڈی اسکرین لگائے ہیں۔ اس کافائدہ نظر آنے پر مزید اسکرین لگانے کی منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بورڈ ٹرافک کے تعلق سے بیداری لانے کے لیے نصب کیے گیے ہیں۔
Share this post
