منگلور میں جگہ جگہ چاقو زنی اور آتش زدگی کی واردات

ڈی سی پی کے وی جگدیش نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرکے تحقیقات کررہے ہیں، اسی طرح شہر میں گذشتہ 48گھنٹوں میں چھ چاقو زنی کے واردات پیش آئے ہیں جس میں سے دو واردات کی خبر فکروخبر میں کل شائع ہوچکی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹے کے اندر پیش آئے تین واردات کی تفصیلات کے مطابق پہلی واردات میں سرتکل جنکش میں ایک راہگیر کو نامعلوم بائیک سواروں نے پیچھا کرتے ہوئے اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ زخمی نوجوان کی شناخت ونئے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اپنی مزدوری ختم کرکے اپنے گھر لوٹ رہا تھا، اسی طرح دوسرا واقعہ منگلور کی بندرگاہ میں پیش آیا جس میں یوگیش نامی ایک راہگیر کو کچھ بائیک سواروں نے پیچھے سے چاقو کا حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ تیسرا واقعہ منگلور کے بیرونی علاقے ماری پلا میں پیش آیا جس میں جینت نامی شخص زخمی ہوا ہے ، اس کی تفصیلات مہیا نہیں ہوئی البتہ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور تینوں معاملہ الگ الگ پولس تھانوں میں درج کئے گئے ہیں۔

Share this post

Loading...