منگلورو، 13 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ایم ایل اے یو ٹی قادر نے دبئی سے منگلورو پہنچنے والے 179 مسافروں میں سے 33 افراد کے مناسب انتظامات نہ کرنے میں ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی ناکامی کی شدید مذمت کی ہے۔ 12 مئی کو پہنچنے والے مسافروں میں سے 33 مسافروں نے کورنٹائن کے لئے ہوٹلوں کا کمرہ بک نہیں کیا تھا لہذا ایک ہاسٹل میں انہیں کورنٹائن کرنا پڑا۔ لیکن کچھ امور کی وجہ سے انہیں رات کے 2 بجے تک سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں۔ قادر نے مزید کہا کہ 33 افراد آنے والوں کو بغیر کسی کھانے کے انتظامات کے ائیرپورٹ پر ہی رہنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ہونے والی ان پریشانیوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ سے وہ ضرور سوال کریں گے۔
Share this post
