کارکلا 26؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) پکنک منانے کے دوران تیراکی کرتے وقت ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کاجے واٹر فالس میں پیش آئی ہے۔مہلوک کی شناخت راجیش (40) مقیم منا گدا منگلو رکی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق راجیش اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ کاجے واٹر فالس پکنک منانے گیا ہوا تھا۔ بغیر گہرائی کے علم میں راجیش نے چھلانگ لگائی او رپانی کے تیز بہاؤ کے وجہ سے وہ ڈوبنے لگا۔مدد کی پکار سن کر اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت پانی میں تیز بہاؤ کی وجہ سے تیراکی کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھااو رہوسکتا ہے کہ راجیش کو بھی اس طرح کے حالات کا سامنا ہوا ہو۔ کارکلا پولیس اور فائر بریگیڈ کی مدد سے اس کی لاش ساحل پر لائی ہے۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
