منگلور :  ڈینگو سے متأثرہ مزید 29معاملات آئے سامنے

منگلورو 24/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  جنوبی کنیرا ضلع میں ڈینگو مرض کے مزید 29معاملات سامنے آئے ہیں جو شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان 29میں سے 26کا تعلق شہر سے ہے جبکہ ایک سلیا اور بقیہ دو کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ خبروں کے مطابق ڈینگو مرض کے شبہ میں 18جولائی سے مختلف اسپتالوں میں 163افراد داخل کیے گئے ہیں۔ منگلور سٹی کارپوریشن عوام میں ڈینگوکے متعلق بیداری لانے کے لیے کوششیں کررہی ہیں اور گھر گھر جاکر اس مرض سے بچنے کے تدابیر اختیار کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ افسران کو اس بات کی ہدایت دی جاچکی ہے کہ ڈینگو کو قابو میں لانے کے لیے تدابیر اختیار کی جائیں اور لوگوں میں اس تعلق سے بیداری پیدا کی جائے۔واضح رہے کہ ابھی دو دن قبل جنوبی کنیرا میں ایسے 26معاملات سامنے آئے تھے جس کے بعد ڈینگو سے متأثرہ افراد کی تعداد426 تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد افسران کو ہدایات دی گئیں تھیں کہ دوائی کا مچھرمار دوائیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس تعلق سے بیداری بھی پیدا کی جائے۔ 

Share this post

Loading...