منگلورو میں کوروناوائرس کے پہلے مریض کی تصدیق : مریض بھٹکل کا رہائشی؟

منگلورو، 22 مارچ2020(فکروخبر/ذرائع)  منگلورو میں پہلا تصدیق شدہ کورووائرس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتوار 22 مارچ کو یہاں پریس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سندھو روپش نے کہا، "جنوبی کنیرا میں پہلا کورونا وائرس کے مثبت واقعہ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مریض بھٹکل کا رہائشی ہے، اور اس کی عمر 22 سال ہے۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان  19 مارچ کی شام 5.30 بجے اسپائس جیٹ کی پرواز سے دبئی سے آیا تھا۔ جب انھیں منگلورو انٹرنیشنل ایپورٹ میں اس کی ابتدائی جانچ کی گئی تو علامات پائے گئے، اور فوری طور پر اسے وینلاک اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ پہنچایا گیا۔ 

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں آج یہ رپورٹ موصول ہوئی ہے اور وہ مثبت نکلی ہے۔" انہوں نے کہا، "اس معاملے میں اسپائس جیٹ فلائٹ کے مسافر سے رابطہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تقریبا  165 مسافر اس کے ساتھ پرواز میں تھے، اور ہم ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔"

 

ذرائع :  ڈائجی ورلڈ 

Share this post

Loading...