اسپیشل ڈرائیو کے تحت پولیس نے75گاڑیوں کو تحویل میں لیا

منگلورو 05/ ستمبر 2016(فکروخبر نیوز)  اسپیشل ڈرائیو کے تحت شہر کی پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ والی 75 موٹر سائیکلوں اور بائک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس دوران پولیس نے کئی گاڑیوں کے مالکان سے جرمانہ بھی وصول کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بات اکثر دیکھی گئی ہے کہ جو غیر قانونی کام میں ملوث ہوتے وہ پکڑے جانے کے ڈر سے گاڑیوں سے نمبر پلیٹ ہٹا دیتے ہیں اس لیے پولیس نے اسپیشل ڈرائیو کے تحت بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے۔ ذائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اگلے چند دنوں تک پولیس کی یہ کارروائی جاری رہے گی۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر ہرشا پی ایس نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نمبر پلیٹ صحیح رکھیں اور ایسا نمبر پلیٹ اپنی گاڑیوں کے لیے استعمال کریں جس میں صاف ستھرے الفاظ اور عدد میں درج ہوں۔ 

Share this post

Loading...