منگلورو 28/ دسمبر 2019(فکروخبرنیوز) سی اے اے اور این آرسی کے خلاف منگلور ومیں 4جنوری کو پرامن احتجاج کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ مختلف مسلم تنظیموں کے ایک وفدنے جس کی قیادت مسلم سینٹرل کمیٹی جنوبی کنیرا وڈپی نے کی منگلورو پولیس کمشنر پی ایس ہرشا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دیانندا سے جمعرات کے روز ملاقات کی اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پرامن احتجاج منعقد کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی۔ یاد رہے کہ 19دسمبر کو منگلورو میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے احتجاج میں تشدد پھوٹ پھٹنے کے بعد پولیس کی فائرنگ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اب مسلمان شہر میں 4جنوری کو پرامن احتجاج منعقد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ مسلم سینٹرل کمیٹی نے اپنے بیان میں عوام ے اپیل کی ہے کہ وہ سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات سے گریز کریں۔
Share this post
