منگلورو : تین کارگو جہازوں میں پٹاخوں کی وجہ سے لگی آگ

Mangalore

منگلورو28 اکتوبر 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) منگلورو کے قصبہ بینگرے میں اس وقت عوام کے ہوش اڑگئے جب انہوں نے کارگو جہازوں کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا۔

اطلاعات کے مطابق منگلورو کے قصبہ بینگرے میں جمعہ 28 اکتوبر کو تین کارگو جہازوں میں آگ لگ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ لکشدیپ جانے والے ان جہازوں میں جمعہ کے روز آگ لگ گئی اور لاکھوں کا نقصان ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر ایک کشتی میں آگ لگ گئی۔ بعد ازاں آگ کے شعلے قریبی لنگر انداز کشتیوں تک پھیل گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ پٹاخوں کی وجہ سے لگی۔

Share this post

Loading...