بنٹوال 20 اکتوبر2022(فکروخبرنیوز) باریمارو گاؤں کے گنڈاپالو کے رہنے والے پدمنابھ پوجاری کی بیوی دکشیتا نے 19 اکتوبر کو دوپہر 12.45 بجے تین بچوں کو جنم دیا۔ ماں اور شیر خوار بچے کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔
تین بچوں میں ایک بچہ اور دو بچیاں ہیں۔ ۔ بچوں کی ڈیلیوری سیزرین سیکشن (آپریشن) کے ذریعہ ہوئی جسے لیڈی گوشن ہسپتال منگلورو میں ڈاکٹر ونیتا شیٹی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انجام دیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال کے آئی سی یو یونٹ میں شیر خوار بچوں کی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ ان کا وزن کم ہے۔
دکشیتا کے اہل خانہ نے ان ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران خصوصی دیکھ بھال کے ساتھ لیڈی گوشن اسپتال میں دکشیتا کو داخل کیا اور اس کا علاج کیا-تین نوزائیدہ بچوں کی آمد پر غریب تعمیراتی مزدور پدمنابھ پجاری کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Share this post
