منگلورو: فش پروسیسنگ پلانٹ میں کیمیکل کا اخراج : 20 ملازمین اسپتال میں داخل

Mangalore, fish plant,

منگلورو 11 جنوری2022 ) فکرو خبر نیوز/ذرائع) منگل 11 جنوری کو یہاں کے بائیکمپاڈی انڈسٹریل ایریا میں فش پروسیسنگ پلانٹ میں کیمیکل کے اخراج کا انکشاف ہونے کے بعد چند ملازمین کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔یہ واقعہ پانمبور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت ایورسٹ سی فوڈس پرائیویٹ لمیٹڈ میں پیش آیا۔ 
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے وقت 80 ملازمین موجود تھے۔
مکا کے سری نواس میڈیکل کالج اسپتال میں 20 ملازمین کو داخل کرایا گیا۔

Share this post

Loading...