منگلورو 09؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) کرناٹکا میں انتہائی حساس مانا جانے والے ضلع منگلور میں ٹیپو جینتی کی مناسبت سے جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر نے آج شام چھ بجے سے 11نومبر 2018 دوپہر بارہ بجے تک دفعہ 144نافذ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے پیشگی اس کا نفاذ یا ہے۔ اس دوران کسی بھی طرح کے عوامی جلسوں پر پابندی رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سسی کانٹ سیتھیل نے کسی بھی طرح کے بینر یا ہولڈنگ چاہے وہ موافقت میں ہو یا مخالفت لگانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
Share this post
