10ستمبر بروز پیر کو منگلورو میں پٹرولیم اشیاء میں اضافہ کے خلاف بڑا احتجاج ہوگا منعقد ، کل اٹھائیس تنظیموں نے اپنی حمایت کا کیا اعلان

منگلورو 08؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) ملک میں لگاتار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان منگلورو میں ایک روزہ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ احتجاج دس ستمبر 2018بروز پیر کو منعقد کیا جائے گا جس میں کل اٹھائیس تنظیمیں حصہ لیں گے۔ پٹرول اور ڈیزل کے اضافہ کے خلاف اپنی آواز حکومت سے پہنچانے کے لیے ہمپن کٹے سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک مارچ نکالا جائے گا۔ اخباری نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اون ڈیسوزا نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سن 2014میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 108ڈالر تھی اور اس وقت پٹرول 65روپئے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ اب خام تیل کے فی بیرل کی قیمت 65 ڈالر پہنچ چکی ہے لیکن اس کے باوجود پٹرول کی قیموں میں کمی واقع ہونے کے بجائے اس کی قیمت 83روپئے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کے مزید امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ گیس سلنڈر کی قیمتوں کو دیکھا جائے تو 2014ء میں فی سلنڈر 400روپئے فروخت ہورہا ہے اب اس کی قیمت میں دوگنی ہوگئی ہے اور وہ 813روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس طرح پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں روز بروز اضافہ ہی ہورہا ہے۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کے پیچھے کوئی بھی سیاسی مقصد کارفر نہیں ہے۔ بلکہ عوام میں اس تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے اس احتجاج کے انعقاد کیا فیصلہ کیا ہے۔

Share this post

Loading...