بیچ سمندر میں پھنسی کشتی مقامی لوگ ساحل پر لانے میں ہوئے کامیاب ، پانچ ماہی گیروں کی بچی جان

منگلورو 27؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بیچ سمند رمیں پھنسی ماہی گیر کشتی کو مقامی لوگوں کی جانب سے بچالیے جانے کی وجہ سے پانچ ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل تک لے آنے کا واقعہ ششی تھلو میں پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی کل صبح ملپے بندرگاہ سے ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئی ، جب بیچ سمندر میں پہنچ کر کپتان کے ہاتھوں جب بے قابو ہوگئی اور قریب تھا کہ ڈوب جائے ۔ اسی وقت ششی تھلو نامی علاقہ کے ماہی گیروں نے محسوس کیا کہ کشتی ڈوبنے کے قریب ہے اور اس میں سوار ماہی گیروں کو بچانا ضروری نہیں تو انہوں نے فوری اقدام کرتے ہوئے کشتی کو بحفاظت ساحل پر پہنچایا اور پانچ ماہی گیروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی ماہی گیر چندرا کمار جو ہیلیانگڈی گرام پنچایت کا ممبر بھی ہے اس کا کہنا ہے کہ ساحل سے ایسے محسوس ہونے لگا کہ مذکورہ کشتی خطرہ میں ہے اس کے بعد مقامی ماہی گیروں نے فوری طور پر اس کو بچانے کے لیے کوششیں کرتے ہوئے اسے ساحل تک لانے میں کامیاب رہے اور اس طرح پانچ ماہی گیروں کی جان بچی۔کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کے ذمہ داروں اور سورتکل پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفصیلات جمع کیں۔ آخر میں مذکورہ کشتی دوسری کشتیوں کی مدد سے ملپے بندرگاہ لے جائے گئی۔

Share this post

Loading...