منگلور : مدرسہ کے استاد کو شرپسندوں نے بنایا نشانہ (مزید ساحلی خبریں)

زخمی سمیر کسی طرح گھر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔فوری سمیر کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ سمیر کی جانب سے درج شدہ معاملہ پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے جن کی شناخت کشور اور سدھاکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جنوبی کنیرا کے ایس ڈاکٹر شرنپا نے سمیر کی عیادت کرتے ہوئے گھر والوں کو یقین دلایا کہ مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مدرسہ کے طلباء اور مقامی لوگوں نے چیرماڈی میں احتجاج کرتے ہوئے مجرمین کی جلد گرفتاری کی مطالبہ کیا ہے۔ 


بیلتننگڈی : نامعلوم افراد نے وکیل تاجرکو کیا اغوا 

بیلتنگڈی 20؍ مئی (فکروخبرنیوز) یہاں کے ایک تاجر وکیل کو نامعلوم افراد کی جانب سے پیر کی رات اغوا کیے جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے ۔تاجر کی شناخت رام چندرا شونی(47) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ شخص کی ملکیت میں منیرل پانی کی ایک فیکٹری ہے جہاں سے اس کا اغوا کیا گیا ۔ اغوا کیے جانے کے دن مذکورہ شخص کی بیوی ریشمی بھی فیکٹری گئی ہوئی تھی لیکن ریشمی شام کو گھر لوٹی اور شونی گھر نہیں لوٹا ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اغوا کی واردات کے پانچ دن قبل ہی سے شونی گھر نہیں آرہا تھا۔ اغواشدہ شخص کی بیوی ریشمی اور دیگر افراد نے شونی کو بہت تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا مگر اس کے جوتے ایک راستے کے کنارے پڑے نظر آئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بغیر پلیٹ نمبر کی ایک کار میں ایک شخص مدد کے لیے آواز لگا رہا تھا۔شونی کے گھر والوں کے مطابق اس پورے واقعہ کے پیچھے کسی کے ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔شونی کی بیوی ریشمی نے واقعہ کے منظر عام پر آنے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کا چکمنگلور کے ویلیرئین کراستا نامی شخص سے لیے قرض کے بارے میں تنازعہ چل رہا تھا ۔ چار سال قبل اس کے شوہر نے ویلیرئین کراستا نے سود کے ساتھ لوٹانے کی شرط پر ستر لاکھ روپئے قرض لیے تھے۔ جب قرض ادا نہیں کرسکا تو اس نے اجرے میں واقع جائداد دینے کا بھی وعدہ کیا تھا ۔قرض کی ادئیگی نہ کرنے پر ایک قتل معاملہ کے ملزم دنیش شیٹی نامی شخص کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئے تھے جس کے بعد شونی نے ان کالس کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے چھ مہینے گذاردئیے۔ اس دوران ویلیرئین کراستا کا انتقال ہواتو اس کی بیوی کی جانب سے قرض کی ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے لگی ۔ ریشمی کے مطابق اس اغوا کے معاملہ میں کراستا کی بیوی پھلومینا کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ بیلتنگنڈی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


منگلور کے ایرپورٹ پر اب غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی واردات 

منگلور 20؍مئی (فکروخبرنیوز) منگلور ایرپورٹ پر غیر قانونی سونا اسمگلنگ کی وارداتوں کے بعد اب غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی واردات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ آج منگلور ایرپورٹ میں چیکنگ کے دوران کسٹم افسران کی جانب سے غیر ملکی کرنسی لے جارہے دو مسافروں کو حراست میں لیے جانے کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ مسافروں کے پاس سے برطانیہ کے چھ ہزار چھ سو پونڈ ضبط کرلیے گئے ہیں جس کی قیمت چھ لاکھ انچاس ہزار نو سو چالیس روپئے بتائی جارہی ہے۔ مسافروں کی شناخت محمد صالح یرول (36) اور محمد اشرف عبداللہ (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جو دبئی سے بذریعہ ایر انڈیا ایکپریس منگلور ایرپورٹ پہنچے تھے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...