منگلورو ۔ مڈگاؤں کے درمیان وندے بھارت ٹرین کودکھائی گئی آج ہری جھنڈی : اڈپی اور کاروار میں اسٹاپ

vande bharath, madgao, mangalore, udpi, karwar, bhatkal,

منگلورو26؍دسمبر2023(فکروخبرنیوز) منگلورو اور مڈگاؤں کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو آج منگلورو سینٹرل اسٹیشن پرایم پی نلن کمار کتیل، مقامی ایم ایل اے اور دیگر افسران کی موجودگی میں آج ہری جھنڈی دکھائی گئی۔

یہ ٹرین منگلورو سینٹرل سے صبح ساڑھے آٹھ بجے نکلے گی اور ایک بجکر پندرہ منٹ پر مڈگاؤں پہنچے گی۔ مڈگاؤں سے پاؤنے دو بجے نکلے گی اور شام ساڑھے چھ بجے منگلورو پہنچے گی۔ یہ ٹرین اڈپی اور کاروار صرف دوہی اسٹیشن پر رکے گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی اسٹیشن پر اسے اسٹاپ نہیں دیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...