اسپتالوں میں کمروں کی قلت کی وجہ سے مریضوں کی علاج کرانے کی دشواریاں پیش آرہی ہیں جس کی وجہ سے بعض مریضوں کا علاج کرنے کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ایک اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مچھلی منگلور سے خریدی تھی اور اس کے کھانے سے ہمارے اہلِ خانہ کے کئی افراد بیمار ہیں جو ڈیرلا کٹے کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد بعض مریضوں کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ بعض مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
غیر قانونی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
ایس پی اناملی نے دیگر کئی معاملات کو لے کر اخباری نمائندوں کو دیا بیان
چک منگلور : یکم اکتوبر (فکروخبرنیوز) غیر قانونی طور پر شراب کی فروختگی کے خلاف اب ایس پی انا ملی نے سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر شراب فروختگی کیے جانے کے خلاف اب محکمہ سخت نوٹس لینے کی تیاری کررہا ہے۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی ہے ، اب تک محکمہ نے دو سو سے زائد معاملے درج کیے ہیں اس کے علاوہ متعلقہ دکان مالکوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہا محکمہ میں تقریباً 131افراد کی ضرورت ہے اور دسمبر تک اس کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ضلع میں غیر قانونی طور پر بنگلہ دیشیوں کے رہائش پذیر ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کافی پلانٹرس اور اس کے دیکھ بھال کرنے والوں سے رابطہ کیا جارہا ہے اور اس بات کی کوشش میں ہے کہ کسی بھی شخص کو ملازمت پر رکھنے سے پہلے اس کے شناختی کارڈ کی جانچ کرلیں اور ہم نے انہیں دس روز کے اندر ملازمین کی تفیصلات جمع کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کے رہائشی مکانات کے قریب پانی فراہمی کی پائپ لائن رسنے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے جواب میں کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ، حکومت سب سے زیادہ محکمۂ پولیس پر خرچ کرتی ہے اور ہم اس مسئلہ کو جلد حل کریں گے۔
Share this post
