منگلورو مچھلی فیکٹری معاملہ میں ایک اور ملزم گرفتار، کمپنی نے کی تھیں کئی خلاف ورزیاں ، تحقیقات جاری

mangalore, fish factory tragedy,

منگلورو 20 اپریل 2022 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس نے بجپے کے ایم ایس ای زیڈ علاقے میں شری الکا ایل ایل پی فش پروسیسنگ یونٹ کے سپروائزر کو فیکٹری میں حالیہ حادثے کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ گرفتار منیجر کی شناخت ممبئی نژاد بالو کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیس میں گرفتار افراد کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

کمپنی کا مالک راجو گورک اس معاملے میں پہلا ملزم ہے اور پولیس نے اسے پکڑنے کے لیے چھاپے مارے ہیں۔ پہلے ہی پروڈکشن منیجر روبی جوزف، ایریا منیجر کبیر گاڈے، سپروائزر محمد انور اور فاروق اُلال نامی ایک اور عملہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کمپنی کی طرف سے کئی خلاف ورزیاں: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجندر نے کہا ہے کہ فش پروسیسنگ یونٹ نے کئی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ بھی شبہ ہے کہ اس نے چائلڈ مزدوروں کو مقرر کیا ہے اور یہ کہ ورکرز کا رجسٹریشن نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں دیگر مچھلی کمپنیوں کو بھی نوٹس دیا گیا ہے اور یہ جاننے کے لیے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں کہ آیا وہ قواعد کی پابندی کر رہے ہیں۔

 

Share this post

Loading...