منگلورو: مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں

mangalore, train,

منگلورو 23 جولائی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) 22 جولائی  جمعہ کی رات دیر گئے کنکناڈی میں منگلورو جنکشن ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال بردار ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ پٹری سے اترنے والی بوگیاں رات تقریباً 10.35 بجے منگلورو جنکشن کے پوائنٹ نمبر 61 پر ٹریک کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئیں۔

تاہم بوگیاں پٹری سے اترنے سے دیگر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ ٹریک کی بحالی اور ری ریلنگ کا کام منگلورو سنٹرل سے ایکسیڈنٹ ریلیف ٹرین نے کیا۔

Share this post

Loading...