شمبھوگوڈا نے ایک ڈیتھ نوٹ چھوڑا ہے جس میں خودکشی کی وجہ سبھاش ہیگڈے اور آشا ہیگڈے نامی افراد کو بتایا ہے، پولس نے فنگر پرنٹس ایکسپرٹس اور دیگر فائر بریگیڈ عملے سے چھان بین کے بعد بندر گاہ پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
ناک میں دم کرنے والا عادی چور پولس گرفت میں: عوام نے لی راحت کی سانس
پتور :22مئی (فکروخبرنیو ز) یہاں پتور پولس نے ایک عادی چور کو گرفتار کرلیاہے جس نے اپنے چوری کی وردات سے یہاں کی رہائشیوں کی نیند اُڑادی تھی ، چور کی شناخت تنگاروجو (64) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ جملہ سات چوری کی واردات میں پولس کو مطلوب تھا، گرفتاری کے بعد ملزم کو پولس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے سات دن کے لئے اپنی کسٹڈی میں لے لیا ہے ۔ یہ چور کرشنابھٹ نامی وکیل ، کے آر آچاریہ ، ڈاکٹر سریش پتوررایا، ڈاکٹر سمبھرمنیا بھٹ وغیرہ کے گھروں میں چوری کی واردات انجام دی تھی، اس کے پاس سے پولس نے پچیس ہزار کی اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں جو کہ اس نے کے آر آچاریہ نامی شخص کے گھر سے چرایا تھا، اسی مسروقہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولس نے اس کو گرفتار کرلیا تھا۔
بنٹوال: ٹول گیٹ کے ملازمین نے کیا رفیق پر جان لیوا حملہ
پولس تھانے میں معاملہ درج
بنٹوال 22مئی (فکروخبرنیوز ) کلڈکا سے تعلق رکھنے والے ایک لائن سیلس تجارت کرنے والے نوجوان نے یہاں پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے کہ برھماراکوٹلو کے ٹول گیٹ کے ملازمین نے معمولی لفظی جھڑپ کے بعد اس پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ زخمی نوجوان کی شناخت رفیق (30) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق رفیق جب ٹول گیٹ پہنچاتو عادت کے مطابق اس نے اپنی سواری کے لئے ٹول گیٹ کی رسید دکھائی ، یہ منگلور سے کلڈکا کی جانب آرہا تھا، اس بیچ ٹول گیٹ کا ایک ملازم لوہے کی سلاخ کے ساتھ باہر آیا اور کار پر برسانا شروع کردیا، رفیق نے اچانک یہ حملہ دیکھ کر کار باہر آکر پوچھنا شروع کیا تو ٹول گیٹ کے دیگر ملازمین بھی پہلے حملہ آورملازم کا ساتھ دینا شروع کردیا، حملہ آورٹول گیٹ ملازمین کی شناخت ، کاشی ناتھ، شوا،سنتوش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ رفیق ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، جب کہ ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر حنیف خان نے اس واردات کی سخت مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت قانونی کارہ جوئی کی مانگ کی ہے،۔ انہوں نے ٹول گیٹ کے مالکان پر الزام لگایا ہے کہ روڈ کا کام ہو نہ ہو یہ لوگ عام عوام سے وصول پر اُترآئے ہیں۔
Share this post
