کنداپور: پولس نے کیا ٹرک ڈرائیور کو ہراساں: ٹرک ڈرائیور زخمی
کنداپور08مئی (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے تیکٹے نامی علاقے میں خاکی وردی کو شرمسار کرنے والی ایک اور واردات پیش آئی ہے، فکروخبر کے مطابق کوٹا پولس نے ایک ٹرک ڈرائیور کو بلاکسی عذر کے اس کو زدوکوب کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ڈرائیور سخت زخمی ہوگیا جو فی الحال کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ناگراج (33) اور شواراج (27) جو کہ ونڈسے نامی علاقے کے مقیم ہیں یہ لوگ اپنے ٹرک میں کئی اشیاء ممبئی سے منگلور کی جانب برآمد کررہے تھے ۔ وہ کل آٹھ بجے رات میں گھر پہنچے اور ٹرک کو رکواکر ناشتہ کررہے تھے، اسکے بعد یہ لوگ پھر واپس اپنے کام پر آئے، جب یہ لوگ تیکٹے نامی علاقے پہنچے تو پولس نے ان کو روک لیا،سواری روکنے کے بعد ٹرک کے قانونی دستاویزات پولس نے پوچھا، دستاویزات ابھی نکال ہی رہے تھے کہ اس بیچ پولس نے گندی زبان کا استعمال کیا اور دونوں بھائیوں نے پولس کے اس نازیبا سلوک پر احتجاج کربیٹھے۔ اس احتجاج سے بوکھلایا ہوا غصیلہ پولس کانسٹیبل اپنے دیگر چار ساتھیوں کو بلالیا ار دونوں بھائیوں کو کوٹا پولس تھانے لے کر خوب زدوکوب کیا۔ اور زدوکوب کرنے کے بعد چھوڑنے سے پہلے دھمکی بھی دے ڈالی کہ اگر کسی سے شکایت کی گئی تو مزید بھگتنا پڑے گا۔ اُڈپی ضلع لاری مالکان اور ڈرائیورس اسوسی ایشن نے پولس کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے فوری متعلقہ پولس افسران کے خلاف قانونی کارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔
Share this post
